آزاد کشمیر: ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ

آزاد کشمیر: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 باغ میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔ ن لیگ ،پیپلزپارٹی اور پی  ٹی آئی  امیدوار وں میں کانٹے کا مقابلہ جاری۔

 

 

ذرائع کے مطابق ن لیگ کےمشتاق منہاس، پیپلزپارٹی کے سردار ضیا القمراورتحریک انصاف کےامیدوار کرنل ریٹائرڈ ضمیر کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔

 

 

مزید براں پولنگ  کے دوران سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔

 

 

واضح رہے باغ کے حلقہ ایل اے 15 کی نشست سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی۔