کراچی: آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے اسلام آباد سے کہوٹہ روڈ پر ہونے والے تعمیراتی کام کی وجہ سے کل بروز پیر سے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ہوائی اڈوں کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق تعمیراتی کام کی وجہ سے اسلام آباد سے کہوٹہ روڈ پر آمدو رفت 3روز سے بند ہے جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں، جسکی وجہ سے آئل ٹینکرز مالکان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو کل تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ روڈ کا معاملہ حل ہونے تک سپلائی کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی غیر سنجیدگی پر احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔