امریکا: ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

 

واشنگٹن: امریکا کی ریاست ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

 

امریکی حکام کے مطابق   واشنگٹن میں نو فلائی زون  کی خلاف ورزی پر طیارے کے پیچھے  لڑاکا طیارے بھیجے گئے تھے۔

 

حکام کیجانب سے کہا گیا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ چھوٹے طیارے نے نو فلائی زون کی خلاف ورزی کی تھی یا نہیں لیکن چھوٹے طیارے سے متعدد بار کوشش کی باوجود رابطہ نہ ہونے پر لڑاکا طیاروں کو چھوٹے طیارے کے پیچھے بھیجا گیا ۔

 

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے چھوٹے طیارے کو نشانہ نہیں بنایا۔

 

ریاست ورجینیا کی پولیس نے بتایا کہ جائے حادثہ پر کوئی زندہ بچ جانے والا نہیں ملا۔

امریکہطیارہلڑاکا طیارہواشنگٹنورجینیا