لاہور:اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو کیمپ جیل منتقل کردیا۔ لاہور کی مقامی عدالت نے جعلی بھرتیوں کے کیس میں چودھری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں اینٹی کرپشن کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو بعد میں سنایاگیا ۔
ڈی جی اینٹی کرپشن کے ترجمان کاکہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کے خلاف کرپشن اور جعلی بھرتیوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔پہلے دو فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے میں بھی چودھری پرویز الٰہی کو ناجائز ریلیف دیا گیا۔ آج کے عدالتی فیصلے میں بھی بہت سے سقم موجود ہیں۔۔