چین: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک

سیچوان :چین کے صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 5 افراد لاپتہ ہوگئے۔ سیچوان صوبے کے جنوب میں لیشان شہر کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ لینڈ سلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد لاپتہ ہوگئے ۔

 

چین کے صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگدو سے 240 کلومیٹر دور  پہاڑی علاقے میں دریا کنارے آباد گاؤں پر مٹی کا تودا گرگیا جس میں 60 گھر تباہ ہوگئے۔

 

لینڈ سلائیڈنگ اس علاقے میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دو تین روز سے لیشان شہر شدید بارشوں کی زد میں تھا۔اس سے قبل اگست 2019 میں چین کے جنوبی صوبے زہجیانگ میں سمندری طوفان ’لیکمیا‘ سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہوگئے تھے۔

 

 

چین کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سے سینکڑوں گھر تباہ اور درخت اکھڑ گئے تھے۔ 2015 میں بھی چین کے صوبے شی جئینگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 20 گھر تباہ ہوگئے جبکہ 7 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

breakingChinalandslidingnewssechuwan