لاہور: عدالت نے پرویزالہی کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔عدالت نے پرویز الٰہی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔عدالت نے پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دی
جعلی بھرتیوں کے کیس میں چودھری پرویزالٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا ہے ۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں،چاہے ہزار مقدمے بنا لو،سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔مقدمات درج کرانے والوں کو پیغام دیتا ہوں،ہم فوج کےساتھ ہیں،خلاف نہیں۔
اس بارے میں اینٹی کرپشن کا کہنا ہے پرویز الٰہی کو ناجائز بھرتیوں کےکیس میں عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جج غلام مرتضی پر 2 جون کے جانبدارانہ فیصلے کی وجہ سے اینٹی کرپشن نے عدم اعتمادکرتے ہوئے سیشن عدالت جانےکا فیصلہ کیا ۔
اینٹی کرپشن نے اپنی پریس ریلیز میں کہا پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے باوجود فیل شدہ اُمیدواروں کو ملازمت دی گئی ۔ وکلاء نے بھی نجی حیثیت میں جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ سپیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی جانب سے جانبداری کے واضح شواہد موجود ہیں۔