بھارت کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ، آسٹریلوی ٹیم کو بڑا نقصان

سڈنی:بھارت کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے پہلے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان ہو ا ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک اوول کے میدان میں ہوگا ۔

 

 

 

چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی نے بتایا فاسٹ بائولر جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے باہر ہو گئے ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ کے بارے میں کہاجارہا تھا کہ وہ ٹیسٹ کھیلیں گے لیکن ٹریننگ کے دوران فٹنس کا اندازہ ہوا اورفٹنس کے بعد یہ کہاگیاکہ وہ فائنل کے لیے مکمل فٹ نہیں ہیں۔

 

 

جارج بیلی کا کہنا ہےٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے جوش ہیزل ووڈ کی جگہ مائیکل نیسر کو 15 رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے تاہم جوش ہیزل ووڈ انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے آئوٹ نہیں ہوئے ہیں۔

breakingnewsCricketcricketaustraliaHazelwoodJoshHazelwoodnewsNewsalertSports