پی ٹی آئی چھوڑنے والے کس پارٹی میں جارہے ہیں؟،مستقبل کس پارٹی کا ہے؟،منظور وسان کی پیش گوئیاں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان جو مختلف قسم کی پیش گوئیاں کرتے ہیں انہوں نے حال میں موجودہ سیاست اور سیاسی پارٹیوں کے حوالے سے کچھ پیش گوئیاں کی ہیں۔

 

 

منظور وسان نے شیخ رشید، فواد چودھری اور بشریٰ بی بی کے حوالے سے نئی پیشگوئی کی ہے۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ وسان صاحب عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے بارے میں کچھ بتائیں کیا وہ عمران خان کا ساتھ چھوڑنےوالی ہیں؟ اس پر منظور وسان نے کہاکہ 80 فیصد امکانات ہیں بشریٰ بی بی عمران خان کا ساتھ چھوڑ جائے گی۔ ایسے حالات بھی ہوتے ہیں کہ بیوی شوہر کو چھوڑ دیتی ہے۔

 

ان سے جب پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کے بارے میں کہ وہ کس پارٹی کا رخ کررہے ہیں اور اب مستقبل کا پارٹی کا ہے ۔ منظور وسال نے اس بارے میں پیش گوئی کی کہ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے کافی لوگ پی پی پی میں آرہے ہیں ان کو پتہ ہے کہ اب مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور بلاول بھٹو کا ہے۔

 

انہوں نے شیخ رشید کے حوالے سے بھی پیش گوئی کہ اور کہا کہ شیخ رشید کا کوئی مستقبل نہیں ہے، گرفتاری سے بچنے کے لیے بیماری کا کوئی بہانہ بنا کر ہاسپٹیلائز ہوں گے۔ان کا کہنا تھا فواد چودھری پرانا جیالہ ہے، وہ واپس اپنی پرانی پارٹی پی پی پی میں ہی آئے گا۔ فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا۔

 

breakingnewsManzoor WasannewsNewsalertPakistanPoliticsPPPPTI