پی ٹی آئی کے حوالے سے حکومت کا ایک نکاتی ایجنڈا کیا ہے ؟

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے قانون کی حکمرانی کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے۔ اس فاشسٹ حکومت کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ پی ٹی آئی کو کچلنا ہے۔

 

عمران خان نے سوشل میڈیاسائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ قانون کی حکمرانی کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے۔ اس فاشسٹ حکومت کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے  کہ پی ٹی آئی کو کچلنا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہاکہ پاکستانی معیشت کمزور ہوتی جا رہی ہے جہاں ڈالر اوپن مارکیٹ میں 315 جبکہ غیر سی این آئی سی ہولڈرز کے لیے یہ شرح 320 سے 325 روپے کے درمیان ہے اور اسی طرح آفیشل ریٹ اور اوپن مارکیٹ ریٹ کے درمیان 30 روپے کا فرق ہے۔

 

انہوں نے کہا ڈالر میں اضافے کا مطلب ہےکہ ملک میں کوئی مقامی یا بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔

 

 

breakingnewsDollargovtimrankhaninterbankratenewsNewsalertOpenmarketPakistanPTI