یاسین ملک کو کچھ ہوا تو ذمہ داری کس پر ہوگی؟،مشعال ملک نے بتادیا

لاہور:کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کاکہناہے کہ اگر یاسین ملک کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری مودی پر ہوگی ۔

 

انہوں نے لاہور پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یاسین ملک کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری مودی پر ہوگی ۔ یاسین ملک جب بھوک ہڑتال پر گئے تو میں نے مودی کو خط لکھا تھا کہ اگر ان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔

 

 

مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک پر بھارت نے بدترین تشدد کیا۔ انہیں عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاتا، جو بھی ان کا وکیل ہوتا ہے اس کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یاسین ملک نے کہا ہے کہ میں اپنے کیس کا خود ہی وکیل بن جاتا ہوں۔

 

 

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی، مقبول بٹ سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب نے دیکھا، یاسین ملک نے اپنی زندگی، ساری خوشیاں وطن کی مٹی پر قربان کی ہیں۔

 

breakingnewsIndiajailmishal malikNarander modinewsNewsalertPakistan