لاہور:پی ٹی آئی رہنما گلوکار ابرار الحق نے سیاست چھجوڑنے کا اعلان کردیا ۔ وہ سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ۔ا نہوں نے لاہور پریس کانفرنس میں سیاست چھوڑنے کااعلان کیا،اس اعلان کے ساتھ ہی وہ آبدیدہ ہوگئے۔ ان کاکہنا تھا کہ میری پرورش سیاسی اور فوجی گھرانے میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے جب مجھے شہرت دی تو پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ تھا۔
ابرار الحق کا کہنا تھا کہ شہدا کے بچوں کے لیے ہمارے میڈیکل کالج میں تعلیم مفت ہے۔انہوں نے کہا کہ میری عادت ہے کہ میں شہدا کی تصویر کو سلیوٹ کرتا ہوں، ہم ’سہارا‘ میں ہر سال شہدا کی فیملیز کو بلاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے شہرت یا عہدے کی کوئی لالچ نہیں ہے۔
ابرارالحق نے کہاکہ شاید ہی کوئی ہوگا جس نے نو مئی کے واقعات کی مذمت نہ کی ہو۔ سماجی کام میرے دل کے اتنا قریب ہے کہ اس کے لئے سیاست بھی چھوڑی جاسکتی ہے۔ ندامت ہےکہ عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا۔ عمران خان نے پاکستانی فوج پر حملہ کرایا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے کچھ کرنے کے جذبے میں ہسپتال، میڈیکل کالجز بنائے۔شہدا کی یادگاریں ہمارا طرہ امتیاز ہے اس کی بہت تکلیف ہے۔سیاست میں آنے کا مقصد بڑا کام بڑا سوشل ورک کروں گا۔بدقسمتی سے سیاست میں جو رول تھا فی الحال سیاست میں ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔