عمران خان کو آج کل کس کی یاد ستار رہی ہے؟

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ آج کل مجھے صرف شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں پر اپنے بیٹوں کے ساتھ ہائیکنگ کی یاد ستا رہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ آج کل مجھے صرف شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں پر اپنے بیٹوں کے ساتھ ہائیکنگ کی یاد ستا رہی ہے۔

 

ان کے مطابق خدا نے پاکستان کو ہائیکنگ کے لیے بہترین پہاڑوں سے نوازا ہے۔ انشااللہ ایک دن میں ہم پاکستان کو دنیا میں سکینگ کا مرکز بنائیں گے۔واضح رہے اس سے قبل ایک ٹویٹ میں عمران خان نے اپنا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہاتھا کہ انہیں دنیا میں شمالی علاقہ جات ہی اچھے لگتے ہیں اور باہر ان کی کوئی جائیداد نہیں ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔

breakingnewsDaily Naibaat newspaperDaily-Nai-BaatimrankhannewsNewsalertPakistanPoliticsPTI