جنوبی کوریا،مسافر نے طیارے کا دروازہ کھول لیا

سیئول: مسافر نے دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھول لیا ۔طیارے کے مسافر نے ڈیگو ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل ہی طیارے کا دروازہ کھول دیا۔ دیگر مسافروں و حکام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر ڈیگو میں ایک مسافر بردار طیارے کا دروازہ مسافر نے ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل ہی کھول لیا۔ جس پر جنوبی کورین پولیس نے اسے حراست میں لے لیا اوراس کے بعد طیارے کو بحفاظت لینڈ کرایاگیا۔ یہ طیارہ جزیرے جیجو سے ایک گھنٹے کی پرواز کے بعد ڈیگو ایئرپورٹ پر اُترنے والا تھا جس وقت اس کا دروازہ کھولا گیا۔

 

ڈیگو فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں سوار 9 نوعمر مسافروں کی دروازہ کھلنے کے باعث حالت غیر ہوگئی، انہیں سانس لینے میں دشواری آرہی تھی، جس کے باعث انہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

 

اہلکار نے بتایا کہ ایمرجنسی ایگزٹ کو کھولنا ممکن تھا کیونکہ طیارہ زمین کے قریب تھا اور کیبن کے اندر اور باہر کا دباؤ ایک جیسا تھا۔تاہم لینڈنگ سے مسافر محفوظ رہے ۔

Daily Naibaat newspaperDaily-Nai-Baate-paperپروازطیارہمسافرہنگامی لینڈنگ