پی ٹی آئی پر پابندی، فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے:یوسف رضا گیلانی

ملتان :پی پی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہے کہ ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت سمجھتا ہی نہیں ہوں ۔

 

 

انہوں نے مزید کہاکہ ذاتی طور پر میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں۔میں نے فیصلہ نہیں کرنا فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے۔دفاعی تنصیبات پر حملہ ملک پر حملہ ہے۔ جو پنچھی اڑنا شروع ہوئے انہیں لایاگیا تھا۔

 

پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کاموازنہ نہ کیا جائے ۔ ان کاکہنا تھا کہ دنیا کا کوئی ملک پاکستان کے دفاعی معاملات میں دخل نہیں دیتا۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہماری پہچان ہے۔شہدا کی قربانیوں کا دن پر پوری قوم کو متحد ہونا چاہیئے۔پیپلز پارٹی سے زیادہ اختلاف نہ رکھنے والوں کو لینے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

breakingnewsDaily NaibaatDaily Naibaat newspaperDaily-Nai-Baate-papernewsNewsalertPakistanPoliticsPPPPTIUrdu NewspaperYousafGilani