راولپنڈی میں یوم تکریم شہدا کی مرکزی تقریب،آرمی چیف بھی موجود

راولپنڈی: یومِ تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب جاری ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

 

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمانِ خصوصی ہیں۔تقریب میں مسلح افواج کے حاضرسروس اور دیگر ریٹائرڈ افسران بھی شریک ہیں۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

 

اس کے علاوہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی منیب الرحمان، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود ہیں۔دوسری جانب پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈ کوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹراورپولیس کی شہدا یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

9 مئیجی ایچ کیوومِ تکریم شہداء