اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے راہیں جدا کرلیں۔ فواد چودھری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے راستے الگ کرلیں ۔ انہوں نے سیاست اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے پارٹی رکنیت سے بھی استعفی دے دیا ہے۔ فواد چودھری پارٹی کے ترجمان بھی تھے لیکن اب انہوں نے سیاسی اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
فواد چودھری کاکہنا ہےکہ میں فی الحال سیاست سے الگ ہورہا ہوں ۔ پارٹی رکنیت سے استعفی دے چکااور عمران خان سے راستے الگ کرلیے ہیں۔ 9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں۔