کمشنر لاہور کی سربراہی میں ٹیم عمران خان کے گھر کی تلاشی کےلئے ان کے گھر میں داخل

لاہور:کمشنر لاہور کی سربراہی میں ٹیم عمران خان کے گھر کی تلاشی لینے کےلئے ان کے گھر میں داخل ہوگئی ہے ۔عمران خان کی لیگل ٹیم نے پولیس کو گھر کی تلاشی لینے کی اجازت دی ۔اس موقع پر میڈیااور وکلا کے نمائندے بھی موجود ہیں۔ کمشنر کی سربراہی میں ٹیم عمران خان سے ملے گی ۔
پولیس حکام کے مطابق عمران خان اور ان کی لیگل ٹیم سے بات چیت کی جارہی ہے ۔عمران خان اور ان کی لیگل ٹیم کی اجازت کے بعد ٹیم ان کے گھر کے اندرونی حصے میں جائے گی۔

 

ٹی او آرز طے ہونے کے بعد عمران خان کے گھر کی تلاشی لی جائے گی۔ گذشتہ روز وزیر اطلاعت عامر میر کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہناتھا کہ کمشنر لاہور کی سربراہی میں ایک وفد 40 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے زمان پارک جائے گا۔ اور کم از کم 400 پولیس اہلکار ان کے ہمراہ ہوں گے، عمران خان سے ملاقات کے بعد ٹی وی کیمروں کی مدد سے زمان پارک کی تلاشی لی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں میں سے 30 سے 40 لوگ زمان پارک میں موجود ہیں جنہیں 24 گھنٹے کے اندر پولیس کے حوالے کردیا جائے بصورت دیگر زمان پارک پر آپریشن کرکے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

بریکنگ نیوزپولیستلاشیٹیمزمان پارکعمران خانلیگل ٹیمنیوز