پشاور رنگ روڈ پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

پشاور:پشاور رنگ روڈ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر ہوٹل کے قریب دھماکہ ہوا ۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ موٹرسائیکل میں ہواہے ۔ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل کی مرمت کے دوران ہوا۔

BlastbreakingnewsnewsNewsalertPakistanPeshawar