جہلم:پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیاگیا۔ علی محمد خان کو جہلم ڈسٹرکٹ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
علی محمد خان کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا۔پنجاب پولیس کے اہلکار علی محمد خان کو لے کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج دوپہر علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کو فوراً رہا کرنے کے احکامات دیئے تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی کے سابق وزیر مملکت علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔ تاہم ملیکہ بخاری کوبھی رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتارکرلیاگیا ہے اور اب علی محمد خان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔