ڈیجیٹل مردم شماری میں مزید توسیع ہوگی یا نہیں ؟، مراسلہ لکھ دیاگیا

اسلام آباد: ڈیجیٹل مردم شمار ی میں مزید توسیع ہوگی یا نہیں اس کے لئے باقاعدہ مراسلہ لکھ دیاگیا ہے ۔ادارہ شماریات نے تمام صوبائی مردم شماری کمشنرز اور چیف کمشنراسلام آباد کو مراسلہ لکھا دیا ہے۔ اس مراسلے میں مردم شماری کا فیلڈ ورک 15 مئی تک ہرصورت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی طرف سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق مردم شماری میں اب تک5 بار توسیع کی گئی ہے ۔ یکم مارچ سے شروع ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری کی ابتدائی ڈیڈلائن4 اپریل تھی۔ تاہم بعد میں اس میں توسیع کی گئی ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں کو ڈیجیٹل مردم شماری کا فیلڈ آپریشن 15 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

breakingbreakingnewsCensusDigitalnewsNewsalertPakitan