پوری قوم پیر کو سپریم کورٹ کے باہر پُرامن احتجاج میں شرکت کیلئے پہنچے:مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پوری قوم پیر کو سپریم کورٹ کے باہر پُرامن احتجاج میں شرکت کیلئے پہنچے۔

انہوں نے کارکنان اور عوام کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ صبح 9 بجے تمام قافلے پہنچ جائیں تاکہ قومی یکجہتی قائم کی جائے۔ ایک مجرم کو یکطرفہ تحفظ اور وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ مجرم کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔

 

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا ہم پہلے بھی میدان میں رہے ہیں۔ آج ایک بار پھر میدان میں آنے  کی ضرورت پڑی ہے۔ ہم عوام اور کارکنوں کو دعوت دے رہے ہیں، پیر کی صبح شاہراہ دستور پہنچیں۔

وکلاء برادری سے بھی اپیل ہے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔ آئین کی بالادستی کی جنگ لڑنی ہے، وکلاء نے ہمیشہ اس مقصد کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ آج ایک بار پھر ضرورت پڑی ہے کہ وکلاء بھی میدان میں آئیں۔ ہر سیاسی جماعت کے کارکنوں کو اپیل کرتا ہوں اس احتجاج کو قومی احتجاج بنائیں۔

 

breakingMolana Fazal ur RehmannewsNewsalertPakistanPolitics