ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں،جیالوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کودفن کردیا:بلاول بھٹور زرداری

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے بھی کراچی میں صرف ٹریلر دکھا یا ہے ۔دہشت گردوں کو پورے ملک سے فارغ کریں گے ۔پورے ملک سے ان سیاسی دہشت گردوں کو باہر کریں گے ۔ہم نے ہر سلیکٹڈ،دہشت گردی کا مقا بلہ کیا۔ہم نے کراچی حیدر آباد میں بانی ایم کیو ایم کی سیاست کا مقابلہ کیا۔ عمرا ن کیا چیز ہے ؟

 

کراچی سے کشمور تک جیالوں کی حکومت ہوگی۔ بلدیاتی الیکشن تاریخی الیکشن تھے ۔اس شہر میں تقسیم کی سیاست چلتی تھی ۔جیالوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کودفن کردیا،پورے ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کریں گے ۔پیپلز پارٹی الیکشن لڑنا بھی جانتی ہے اور الیکشن جیتنا بھی جانتی ہے۔ہم اپنے سیاسی مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے ہرائیں گے ۔جب بھی الیکشن ہوں گے جیالے اس کے لئے تیار ہوں گے ۔

 

سندھ ایک ہے ، ایک تھا ایک ہی رہے گا۔ہم پہلے بھی چاروں صوبوں کی زنجیر تھے، اب بھی ہیں۔ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے الیکشن کے لئے تیار ہیں۔جو ظلم پیپلز پارٹی کے جیالوں نے دیکھا اس کا سامنا کسی نے نہیں کیا ۔۔ اپنے عزیزوں کے قتل پر بھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا ۔

 

جب قائد عوام کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، ہم نے کسی کور کمانڈر ہائوس پرحملہ نہیں کیا۔ ہم نے کسی جناح ہائوس کو نقصان نہیں پہنچایاووٹ کی طاقت سے مخالفین کو شکست دیں گے ۔آصف زرداری پرظلم ہوا تو ایسے چیف جسٹس کہاں تھے ۔بے نظیر بھٹو لاڑکانہ کی عدالتوں میں پیش ہوتی رہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے آمریت کوختم کیا۔اس شہر کراچی میں ذوالفقار علی بھٹو کا بیٹا شہیدہوا لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لیا ۔

یہ جو سیاسی دہشت گرد ہیں ان کے ساتھ تو کچھ ہوا ہی نہیں ۔یہ خود کوبہادر لیڈر کہلوانے والا بالٹی سر پر لے کر گھر سے نکلتا ہے ۔بالٹی والے لیڈر نے اپنی ذات کی خاطر پاکستان کونقصان پہنچایا۔ یہ اب تک لاڈلے ہیں، ان کے سہولت کار موجود ہیں۔کپتان ایک رات بھی گیسٹ ہائوس میں برداشت نہیں کرسکا۔

عمران خان اس قدر بزدل ہے کہ جہاں پر فریال تالپور اور آصف زرداری کوبھیجا وہاں جانے سے ڈرتا ہے ۔باہر پاکستان کی نمائندگی کرنے جاتا ہوں اپنی سیاست چمکانے نہیں جاتا ۔امریکہ کے دورے پر سوال ہوا کہ عمران خان نے روس کا دورہ کیوں کیا ؟ہم دہشت گردوں سے کیسےبات کریں۔ ہم نے بھارت کی سرزمین پر پاکستان کامقدمہ لڑا۔پی ٹی آئی کارکنان سے کہنا چاہتا ہوں  کہ سیاسی دہشت گردوں سے لاتعلقی کریں۔

 

 

 

Bilawal bhuttubreakingnewsElectionnewsNewsalertPakitanPPPZardari