جی ایچ کیو کا گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ پر خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس نے جی ایچ کیو کا گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ پر خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر کریں گی۔
مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔جی ایچ کیو پر مظاہرین کا حملہ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے۔
انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ میں ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ڈی پی او سٹی اور تین ایس ایچ اوز شامل ہیں۔ انویسٹی گیشن ٹیم درج مقدمات کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھائے گی۔

انویسٹی گیشن ٹیمپاکستانتوڑ پھوڑجی ایچ کیو گیٹسیاست