راولپنڈی :سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملکی حالات کی سمت کا تعین کرے گا ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری قوم عدلیہ کےپیچھےکھڑی ہےپیسے بھی دینے ہوں گےالیکشن بھی ہوں گےاورانتظامات بھی ہوں گے ، ملک معاشی، سیاسی، آئینی، اقتصادی اور عدالتی بحران کے نرغے میں ہے،سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو پیسے ٹرانسفر کرا کر رہی گی، جو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانے گا وہ اپنے انجام کو پہنچے گا،90 دن گزرگئے ہیں نگران حکومتیں ختم ہوگئی ہیں سپریم کورٹ سارے ملک کوبحران سےنکالے گی وہ پارلیمنٹ جس میں ممبرہی نہیں آتےاور وہ 85 رکنی غیرقانونی کابینہ عدالت کاخاک مقابلہ کرےگی۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری پر کوئی اجلاس نہیں ہو رہا، وزیر خزانہ لاپتہ ہیں، وزیر داخلہ اور وزیر قانون عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں، وزراء کے بیانات آرٹیکل 6 کو دعوت دے رہے ہیں۔ عالمی سطح پرپیٹرول سستا ہوا جبکہ پاکستان میں پیٹرول 10روپے مہنگا کردیا گیا ہے ،حکومت نےعوام کاکچومر نکالاہےعوام ان کاکچومرنکال دےگی اس ہفتے ہی معاملہ آر یا پارہوجائےگا۔