پنجاب یونیورسٹی نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

لاہور : پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس کیجانب سے جاری کردہ  نوٹیفیکیشن کے مطابق عیدالفطر کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی 20 سے 25 اپریل تک بند رہے گی ،جبکہ 29 اپریل یعنی  ہفتے کا روز ورکنگ ڈے قرار دیا گیا ہے۔ہفتے کا روز 20 اپریل کی اضافی چھٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ورکنگ ڈے قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ   وفاقی حکومت نے 21 سے 25 اپریل تک عید کی تعطیلات کی منظوری دی ہے ۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹٰیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعۃ المبارک 21 اپریل کو پہلی چھٹی ہوگی جبکہ منگل 25 اپریل کو آخری چھٹی ہوگی۔ پاکستان میں عید ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔