پی ڈی ایم نے فل کورٹ بنانے کی درخواست واپس لے لی

 

اسلام آباد: پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ میں صوبائی انتخابات کے حوالے سے از خود نوٹس کیس میں فل کورٹ بنانے کی درخواست واپس لے لی ہے۔

 

پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سماعت کرنے والا پانچ رکنی بینچ کارروائی جاری رکھے گا۔ اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد پی پی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل کا آغاز کردیا ہے۔

 

واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس میں شامل جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن کی موجودگی پر اعتراض کیا تھا ۔ان کے علیحدہ ہونے پر تینوں جماعتوں نے پانچ رکنی بینچ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔