ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت کیا رہی؟ 

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے تاہم آج کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ 
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کسی قسم کا اضافہ یا کمی واقع نہیں ہوئی۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 100 روپے برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ 66 ہزار 409 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو 2 ڈالر اضافے کے بعد 1812 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔