لاہور: پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا آج لاہور سے آغاز کرے گی جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ عمران خان سمیت سینئر قیادت گرفتاری نہیں دے گی۔ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت بھی کرا رکھی ہے۔ کارکن اور دوسری قیادت آج گرفتاریاں پیش کرے گی جن میں سابق گورنرعمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس شامل ہیں۔شاہ محمود قریشی نے بھی گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اوراسد عمر کا اصرار تھا کہ وہ آج پہلے روز ہی گرفتاری دیں گے لیکن قیادت نے فیصلہ کیا ہے طے شدہ طریق کار کے مطابق آگے بڑھا جائے گا۔عمران خان سمیت کون کب گرفتاری دے گا اس کا فیصلہ پارٹی کریگی۔
انہوں نے کہا کہ جہاں ضمنی انتخابات ہوتے ہیں پی ڈی ایم والے فرار ہو جاتے ہیں ،انہیں اپنا نام فراری رکھ لینا چاہیے۔ ساری پارٹی جیل بھر و تحریک کیلئے تیار ہے ،سینئر قیادت بھی گرفتاریاں دینے کے لئے تیار ہے۔