کوئٹہ  میں دھماکہ ، متعدد افراد زخمی

کوئٹہ  :  گلستان روڈ پر واقع پل کے قریب دھماکے میں متعدد افراد کے  زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں  ۔

 

پولیس کے مطابق پل کے قریب ہونے والے دھماکے کی نوعیت فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ریسکیو ٹیمیں اور پولیس دھماکے کے مقام پر  پہنچ گئی ہے ۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

 

ریسکیو ذرائع  کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔