حکومت  میں آکر چین اور امریکا پر انحصار ختم کردوں گا، میرے دشمن طاقتور ہیں اسی لیے خوفزدہ ہوں: عمران خان 

 

لاہور : سابق وزیر اعظم  اور چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان  نے کہا ہے کہ دوبارہ حکومت میں آکر ایسی خارجہ پالیسی بناؤں گا کہ پاکستان کو امریکا اور چین کے سامنے جھکنا نہیں پڑے گا۔

 

امریکی ٹی وی بلومبرگ کو انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت آکر ملکی معیشت کی بہتری کے لیےفوری آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے۔ موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ اس بار بھی ہمارے وزیر خزانہ شوکت ترین ہی ہوں گے۔ اقتدار میں آئے تو ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہوگا فوری فیصلے کرنا ہوں گے۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں سری لنکا جیسی صورتحال کا خدشہ ہے۔ پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے۔ حکومت کو معیشت کی بہتری کیلئے اچھی پالیسیاں بنانا ہوں گی۔

 

 

سابق وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی حکومت ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کرے گی جو کسی ایک ملک جیسے کہ امریکا یا چین پر انحصار نہ کرے۔

 

امریکا کے ساتھ تعلقات خرابی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ "بہترین تعلقات” تھے لیکن جو بائیڈن کے منتخب ہونے کے بعد تعلقات کو دھچکا لگا۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام لوگ میرے خیال میں مجھے خوف ہے کیونکہ میرے دشمن طاقتور ہیں ۔مجھے اقتدار سے باہر رکھنے کے لیے اگلے عام انتخابات میں دھاندلی کی جا سکتی ہے۔ہم بخوبی جانتے ہیں کہ ہماری  حکومت ختم کرنے کا ذمہ دار کون ہے۔