دھوکا دینے پر گرل فرینڈ نے سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کو تھپڑ مار دیا ، ویڈیو وائرل 

 

سڈنی : آسٹریلیا مایہ ناز کرکٹر اور سابق کپتان مائیکل کلارک گھریلو تشدد کا شکار ہوئے ہیں اور انہیں ان کی گرل فرینڈ نے پبلک پارک میں تھپڑ مار دیا۔

 

اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرل فرینڈ جیڈ یاربرو نے مائیکل کلارک کو تھپڑ مارا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیڈ نے مائیکل کلارک کو تھپڑ ان کے ساتھ دھوکا کرنے پر مارا ہے۔

 

ویڈیو میں مائیکل کلارک کو خاتون دوست کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پارک میں ہونے والے جھگڑے میں مائیکل کلارک کی دوسری قریبی دوست اور دیگر افراد مداخلت بھی کرتے ہیں کہ اسی دوران جیڈ یاربرو انہیں تھپڑ مار دیتی ہیں۔

 

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق کوئنزلینڈ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس جھگڑے سے متعلق آسٹریلوی رپورٹر کا کہنا ہے کہ مجھے لوگوں نے بتایا کہ معاملہ کچھ بھی ہو یہ جسمانی تشدد کا معاملہ ہے۔