پی ڈی ایم 13 جماعتوں کا ٹولہ نہیں بلکہ مافیا ہے جو چاہتا ہے پاکستان ترقی نہ کرے: میاں اسلم اقبال

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مافیا ہے جو نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے، چاہتے ہیں کہ نئے انتخابات ہوں اور عوام کی حمایت سے نئی حکومت آئے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم 13 جماعتوں کا ٹولہ نہیں بلکہ مافیا ہے اور ملک پر مسلط یہ مافیا نہیں چاہتا پاکستان ترقی کرے، یہ لوگ صرف حکمرانی کرنے پاکستان آئے ہیں ،ان کا ملک سے کوئی تعلق نہیں، شریفوں اورزرداریوں کا سب کچھ بیرون ملک پڑا ہے اور انہیں یہی معلوم ہے ان کے کیسز ختم ہو چکے اور کاروبار چل رہے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو چکے ہیں، سب کو معلوم ہے کہ پی ڈی ایم نے لوگوں کو کیسے قتل کیا، ڈرایا اور دھمکایا جبکہ عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی اور پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لوگوں نے واقعہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی، عدلیہ سے گزارش کرتے ہیں وہ وزیرآباد کے واقعہ پر کمیشن بنائیں۔ 
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم 13 جماعتوں کا مافیا ہے اور ان کے کارناموں پر لوگوں نے کتابیں لکھی ہوئی ہیں، یہ جو مرضی کر لیں ہم نے پلان بنا لیا ہے،اسمبلی کونہیں توڑنا، اس مافیا کو چیلنج کرنا صرف عمران خان جیسے بندے کا ہی کام ہے، چاہتے ہیں نئے الیکشن ہوں، عوام کے اعتماد سے نئی حکومت کا قیام عمل میں آئے۔