کابل: افغان حکومت کا چینی کمپنی کے ساتھ تیل نکالنے کا معاہدہ ہو گیا ، تیل افغانستان کے شمالی علاقے سے نکالا جائے گا ۔
افغان حکومت کا کسی دوسرے ملک سے یہ پہلا اقتصادی معاہدہ ہے جس کی مدت 25 سال ہے ۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کمپنی پہلے سال 150 ملین ڈالر جبکہ 3 سال کے اندر 540 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ، معاہدے سے 3 ہزار افغانیوں کو روزگار میسر ہوگا ۔
دوسری جانب چینی سفیر نے معاہدے کو دونوں ممالک کے لیے اہم قرار دیا ہے ۔