پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار

لاہور : پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند چھائی ہوئی ہے، دھند کی وجہ سے لاہور رنگ روڈ اور موٹرویز کو  متعدد  مقامات سے بند کردیا گیا۔

شدید  دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک، ملتان موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے رجانہ تک اور ایم 11 سیالکوٹ موٹروے کو لاہور سے کامونکی تک بند  کیا گیا ۔

 

موٹرویز پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور  رنگ روڈ بھی بند ہے، رنگ روڈ اور موٹروے بند ہونے  سے ٹریفک کا دباؤ ملتان روڈ، کینال روڈ اور راوی روڈ پر  منتقل  ہوگیا ہے ، موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی  گئی ہے  کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے پہلے راستہ ایپ سے معلومات حاصل کریں۔