لاہور:وزیرآباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر حملے کے نامزد ملزم کے وکیل میاں داؤد کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے انتہائی بھونڈے اور سیاسی طریقے سے کیس کی تفتیش کی۔
وزیر آباد واقعہ کے ملزم نوید کے وکیل کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ تعجب ہے کہ واقعہ کی ایف آئی آر نہیں ہوتی بلکہ جے آئی ٹی بنا دی جاتی ہے،
جے آئی ٹی نے زمان پارک جاکر مرضی کی رپورٹ تیار کی ہے،فوادچودھری نے نیوز کانفرنس میں نوید کو بے گناہ قرار دیا تھا جس سے آدھا کیس تو ویسے ہی ختم ہوگیا تھا
میاں داؤد کا کہنا تھا کہ معظم کا قاتل عمران خان کا سکیورٹی گارڈ ہے، جے آئی ٹی اور عمران خان نے ملی بھگت سے کیس خراب کیا، واقعہ کے بنیادی معلومات اور شواہد ضائع کئےگئے، جے آئی ٹی موقع کے شواہد کو تحقیقات کا حصہ نہیں بنا رہی، جے آئی ٹی شفاف تحقیقات کرے تو معاملہ حل ہوسکتا ہے۔
واقعہ کے نامزد ملزم نوید کے وکیل کا مزد کہنا تھا کہ گولی چلنے کی آواز کنٹینر سے آئی لیکن اس بات کی تحقیقات نہیں کی جار ہی، انہوں نے کہا عمران خان کی خواہش پر جے آئی تی تبدیل کی جاتی ہے ۔