جہانگیر ترین اور علی ترین پر منی لانڈرنگ ثابت نہ ہوسکی، ایف آئی اے کا مقدمہ ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جہانگیر ترن اور علی ترین پر بننے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

 

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آیف آئی اے حکام کی جانب سے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی ۔ ایف آئی کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین پر سات ارب روپے منی لاںڈرنگ کا مقدمہ درج تھا ۔ ایف آئی اے بہت جلد اخراج مقدمہ کیلئے متعلقہ مجسٹریٹ سے رجوع کریگا ۔