لاہور:معاون خصوصی عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے لانگ مارچ کے دوران زیر آباد میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی جی آئی ٹی غیر قانونی ہے ۔
عطاتارڑ کا میڈیا سے گفتگو میں کہناہے کہ جے آئی ٹی والے بغیر ایف آئی آر کے لوگوں کو اٹھا رہے ہیں،غیر ضروری گرفتاریاں کی جارہی ہیں، بغیر ریمانڈ لوگوں کو گرفتار کرنے کی روایت ترک کی جائے، 2ہفتے پہلے مدثرنذیر کو پولیس اہلکاروں نےباقاعدہ گرفتار کیا، کوشش کی جارہی ہے ان کی گرفتاری نہ ڈالی جائے۔
عطاتارڑ نے کہا پنجاب پولیس نے 2 ماہ سے 2 افراد کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے، غلام محمود ڈوگر اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں، احسن اور مدثر کو انصاف دلانے کیلئے پوری کوشش کریں گے،ان کا کہنا تھا پنجاب میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، پرویزالہٰی اور مونس الہٰی کو اپنی کرپشن کا حساب دینا پڑےگا۔