پشاور : جے یو آئی نے خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرادی ہے۔ رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے پی ٹی آئی چھوڑکر جے یو آئی جوائن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عطاء الرحمان سے ملاقات کی۔ مولانا عطاء الرحمان نے ناصر موسیٰ زئی کو جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی۔
ناصر موسیٰ زئی کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔ خیال رہے کہ ناصر خان موسیٰ زئی پشاور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 29 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔