امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

لاہور: ملک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 4 پیسے مہنگا ہوگیا اور آج کاروبار کے اختتام پرامریکی ڈالرکا ریٹ 226 روپے 41 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 235 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 226 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔