سلیکٹڈ اور سہولتکاروں کو مکھی کی طرح نکال باہر کیا: بلاول بھٹو

گڑھی خدا بخش: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے سلیکٹڈ اور سہولتکاروں کو مکھی کی طرح نکال باہر کیا ۔

 

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی سازش نے نہیں بلکہ بلاول ہاؤس کی سازش نے عمران خان کو نکالا ، خان صاحب آصف زرداری کا کریڈٹ بائیڈن کو دینا چاہتا ہے ۔ ہم نے سلیکٹڈ کو خداحافظ کہا ، یہی جمہوریت اور بہترین انتقام ہے ۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سازش تھی کہ ملک کی معیشت کو تباہ کرنا ہے جیسے ہم نے بچایا ۔ پاکستان کی عزت صرف پیپلز پارٹی ہی بڑھا سکتی ہے ۔ ہماری افواج نے شہادتیں قبول کرکے ان دہشت گردوں کو بھگایا ۔ ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے ان کو ملک سے نکالا ہے ۔