ن لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کا وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار ، فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ ۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں بڑے فیصلے ہوئے ، ن لیگی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانونی ماہرین سے مزید مشاورت کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا ، پارٹی رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ پرویزالہی کو 18 دن کا وقت دیکر جوڑ توڑ کا موقع دیا گیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے مرکزی رہنماوں کو ایم پی ایز سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کر دی ۔