وزیراعلیٰ پنجاب کوعہدے پر برقرار رہنے کیلئے ایک دن کی لائف لائن مل گئی

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب کوعہدے پر برقرار رہنے کیلئے ایک دن  اور مل  گیا ۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل اسمبلی جلاس سےپہلے  معاملہ  حل نہ ہوا تو گورنر آئینی آپشن استعمال کریں گے، آصف زرداری، چودھری شجاعت آخری حد تک  پرویز الٰہی  کو مثبت پیغام رسانی پر متفق  ہیں ۔

 

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کل تک معاملہ  آصف زرداری اور چودھری شجاعت پر چھوڑ دیا ہے ، آصف زرداری  اور چودھری  شجاعت کی  کوششیں ناکام ہوئیں تو وزیر اعلیٰ پنجاب  پرویزالہٰی کوڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔