دنیا کا امیر ترین ملک قرضوں میں بھی سب سے آگے

نیویارک: دنیا کا امیر ترین ملک امریکا غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دب رہا ہے۔ واشنگٹن کے غیر ملکی قرضے 7 ہزار 660 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

 

امریکا کے غیر ملکی قرضے 7 ہزار 660 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں ۔ جاپان ، چین اور برطانیہ امریکا کو قرض دینے والے ملکوں میں سرفہرست ہیں ۔ امریکی محکمہ خزانہ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکا سب سے زیادہ جاپان کا مقروض ہے ۔ ٹوکیو نے واشنگٹن کو 1078 ارب ڈالر قرض دے رکھا ہے ۔ چین 909 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور برطانیہ 638 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجوجود ہے ۔

 

امریکی حکومت اخراجات کیلئے اسلامی ملک سعودی عرب سے بھی اربوں ڈالر قرض لے چکا ہے ۔ رواں سال نومبر تک سعودی عرب سے لیے گئے قرضے 121 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 116 ارب ڈالر تھے ۔