توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد: توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو 4 ہزار 177 روپے کی سطح سے بھی تجاوز کر چکا ہے جبکہ گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1400 ارب روپے تک ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت گردشی قرضوں پر اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر توانائی خرم دستگیر اور وزیر مملکت مصدق ملک شریک ہیں جبکہ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز کی جانب سے گردشی قرض کے پلان پر بریفنگ دی گئی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سرکلر ڈیٹ میں کمی کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جارہا ہے اور توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ ملکی تاریخ کی بلندی ترین سطح پر پہنچ چکا ہے جو 4ہزار177 ارب روپے کی سطح سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ 
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 2ہزار277 ارب روپے سے زیادہ ہے اور پی ایس او کا گردشی قرضہ 600 ارب روپے سے بڑھ چکا ہے جبکہ گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1400 ارب روپے تک ہے۔