ملتان ،انگلینڈ کےخلاف جاری ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کر نے والے ابرار احمد نے پہلے ہی دن ساتویں وکٹ حاصل کرلیں۔
پاکستان میں مسٹری اسپنر کے نام سے مشہور ابرار احمد نے انگلینڈ کے بیٹرز کو اپنے جال میں پھنسا لیا، اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی اور انگلش کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیجنےکا سلسلہ برقرار رکھا، ابراراحمد ڈیبیو اننگزمیں سات وکٹ لینےوالے تیسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں ۔
ابرار احمد نے ڈیبیو پر 7 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے 22 ویں بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے ۔
واضح رہےکہ ابراراحمدسےپہلےنذیرجونیراورمحمدزاہد نےاننگزمیں سات وکٹیں حاصل کیں تھیں .