پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کیلئے آئینی مرحلے پر بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس مشاورتی اجلاس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کے علاوہ پنجاب، خیبرپختونخواہ اور سندھ کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی، ڈاکٹر یاسمین راشد، سبطین خان، عاطف خان او عمر ایوب بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعوان اور علی ظفر نے اجلاس کے شرکا کو آئینی اور قانونی معاملات پر بریفنگ دی اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کیلئے آئینی مرحلہ سے آگاہ کیا جبکہ حکومت مخالف تحریک کے مزید آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔