مظفر آباد: آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک مسلم لیگ (ن) اس دوڑ میں سب سے آگے ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے اور اب مسلم لیگ ن 12 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 8 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے اب تک 7 نشستیں اپنے نام کی ہیں جن میں سے 614 بلدیاتی نشستوں پر 2 ہزار 725 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ 19 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہو چکے ہیں۔