روسی زبان بولنے والے ہیکر نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب کو نشانے پر رکھ لیا

ماسکو: روسی زبان بولنے والے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں سب سے زیادہ کمپیوٹر ہیکنگ، پاس ورڈ چوری اور کریڈٹ کارڈز کے استعمال میں ملوث نکلے ۔

رپورٹ کے مطابق روسی زبان بولنے والے لوگوں نے رواں سال کے دوران پہلے سات ماہ میں 6300 الیکٹرنکس آلات یا مشینیوں کو اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ سات لاکھ کمپیوٹرز یا دوسری چیزوں کے ‘ پاس ورڈز ‘ چوری کیے ہیں۔ اس طرح 1300 سے زیادہ افراد کےکریڈٹ کارڈز کی تفصیلات کا حصول ممکن بنایا۔ تاہم سعودی عرب میں یہ وارداتیں مقابلتاً کم ہوئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں اس طرح کے واقعات زیادہ سامنے آئے ہیں۔ امارات میں سینکڑوں ڈیوائسز ، کریڈٹ کارڈز اور دوسرے الیکٹرانک آلات کو ہیک کر لیا گیا۔

یہ گروپ غلط آلات کے استعمال سے انفارمیشن چوری کرتے اور اس کو اپنی مرضی کے مطابق چھانٹتے ہیں۔ پھر اس انفامیشن کو سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے اپنے استعمال میں لاتے ہیں۔