لاہور: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہم نے اس وقت سیاست کو نہیں ریاست کو بچایا ہے ۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ کے خلاف نوکریاں دی جارہی ہیں ۔ پنجاب میں اگر کہیں کام ہو رہا ہے تو گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں ہو رہے ہیں۔ پنجاب کا صوبہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے ، صوبے کی گورننس کو بہتر کیا جائے ۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں بہت نقصان ہوا ، پہاڑوں سے آنیوالا پانی پاکستان میں تباہی مچا گیا ، کچھ علاقوں میں ابھی تک سیلابی پانی کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے سیلاب سے متعلق بلاول بھٹو کی کوششوں کو سراہا ۔