کپتان نے گولیاں کھا کر ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ ہیں: اسد عمر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم بھیڑ بکریاں نہیں ہے، جہاں چاہو لے جاؤ، کپتان نے گولیاں کھا کر ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کے لیے پنڈی آنے کیلئے تیار ہیں، پاکستانی قوم بھیڑ بکریاں نہیں ہے، جہاں چاہو لے جاؤ۔ 
انہوں نے کہا کہ روس جانے کی بات پر روس جانے سے روکا گیا مگر کپتان نے سستا پیٹرول لینے کیلئے وزارت عظمیٰ چھوڑ کر روس جانے کا اعلان کیا، جو مناظر 10 اپریل کو دیکھے گئے وہ قوم سوچ بھی نہیں سکتی۔ 
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا نہ عوام کو جھکنے دوں گا نہ خود کسی کے سامنے جھکوں گا، کپتان نے گولیاں کھا کر ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ ہیں اور عوام بھی کپتان کا ساتھ دینے کیلئے تیار رہے۔